ETV Bharat / bharat

پال گھرکیس: 101 ملزمان کی فہرست جاری، کوئی مسلمان نہیں - پالگھر ہجومی تشدد کیس

ریاست مہاراشٹرکے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پالگھر کیس میں گرفتار 101 ملزمان کی ایک فہرست جاری کی ہے، انل دیشمکھ نے کہا کہ اس فہرست کا اشتراک اس وجہ سے کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگوں کے ذریعے اس مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پال گھرکیس: 101 ملزمان کی فہرست جاری، کوئی مسلمان نہیں

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 1:05 PM IST

قبل ازیں وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ سی آئی ڈی میں ایک خصوصی آئی جی سطح کے افسر اس معاملے کی تحقیقات کر رہے رہیں، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پولیس نے یہ واقعہ رونما ہونے کے 8 گھنٹے کے اندر اندر ہی 101 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'ہم آج وہاٹس ایپ کے ذریعے ملزموں کے نام جاری کررہے ہیں، اور اس فہرست میں کوئی مسلمان نہیں ہے۔

اس دوران انیل دیشمکھ نے یہ بھی کہا مار پیٹ کے وائرل ویڈیو میں 'اوئے بس' کی آواز سنی گئی ہے، لوگوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، لیکن کچھ لوگوں کے ذریعے یہ بتانے کی کوش کی جارہی ہے کہ ویڈیو میں سنی جا رہی آواز میں کوئی کہہ رہا ہے کہ 'شعیب بس' ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے۔

انیل دیشمکھ نے مزید کہا کہ جب تمام ریاستی نظام وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں توکچھ لوگ اس معاملے میں فرقہ وارانہ زاویہ لانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پالگھر ضلع میں ممبئی سے سورت جا رہے تین افراد کو لوگوں نے چور ہونے کی شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا، ان تین افراد میں سے دو سادھو سنت تھے جبکہ ان میں سے ایک ان کا ڈرائیور بتایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.