ETV Bharat / bharat

پاکستانی  ہائی کمیشن کے افسر کی طلبی

author img

By

Published : Jan 18, 2020, 3:14 PM IST

پاکستان میں اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے حالیہ معاملے پر سخت احتجاج درج کرانے کے لیے وزارت خارجہ نے دہلی میں پاکستا نی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا۔

Pakistani High Commission officer summoned
پاکستانی  ہائی کمیشن کے افسر کی طلبی

بھارت نے پاکستان سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس ’فوراََ بحفاظت واپس‘ بھیجنے کے لئے کہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ہندو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی دو نا بالغ لڑکیاں شانتی میگھواڑ اور سرمي میگھواڑ کا 14 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سندھ کے تھر پارکر علاقے میں عمر گاؤں کی رہنے والی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک دیگر واقعہ میں ایک اور نابالغ لڑکی مہک کو 15 جنوری کو صوبہ سندھ کے جیکب آباد ضلع سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

اس علاقے میں ہندو آبادی بہت ہی کم ہے ۔ ذرائع کے مطابق اقلیتی ہندو برادری کی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے معاملے میں پاکستانی افسر کو مطلع کیا گیا ہے اور پاکستان میں ہندو برادری نے ان واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیں : جامعہ تشدد:انسانی حقوق کمیشن نے 94 افراد کا بیان درج کیا

بھارت کی جانب سے بھی ان واقعات کی سخت مذمت کی گئی ہے اور نابالغ لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس جلداز جلد بحفاظت واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Intro:Body:

Bharat

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.