ETV Bharat / bharat

' پاکستان - امریکہ تعلقات میں نئے دور کا آغاز'

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان - امریکہ تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، ایسی خواہش پہلے نہیں دیکھی گئی۔

پاکستان امریکہ تعلقات میں نئے دور کا آغاز
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 10:07 AM IST

Updated : Jul 23, 2019, 4:30 PM IST

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ' بھارت میں بھی ایک طبقہ ہے جو امن کی خواہش رکھتا ہے، بھارت - پاکستان تعلقات میں رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا، پہلی بار کسی وزیراعظم نے امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر سے آگاہ کیا، پہلے کسی امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش نہیں کی، کشمیر میں بے جا طاقت کے استعمال پر عوام کا ردعمل سامنے آتا رہتا ہے'۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا' بھارت بھی سمجھ رہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال بدل رہی ہے، پہلے کبھی اتنی کھل کر مسئلہ کشمیر پر بات چیت نہیں ہوئی تھی، پیشرفت ہوتی ہے تو برصغیر میں بہتری کا امکان پیدا ہوگا، کسی امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اتنا برملا اظہار نہیں سنا، بہتری کا امکان پیدا ہوتا ہے تو خطے کی ترقی پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے، صدر ٹرمپ نے کہا دونوں ممالک میں تجارتی حجم بہت کم ہے، میری خواہش ہے پاک امریکا تجارتی حجم میں 10 سے 20 گنا اضافہ ہو۔'

وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں، وزارت خارجہ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کی سطح پر پہلے بھی نشستیں ہوتی رہی ہیں، دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، امریکی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

Intro:Body:

meenu

Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 4:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.