ETV Bharat / bharat

سرحد پر گولہ باری - ضلع راجوری

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ اگلے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی فوج نے اتوار کے روز فائر بندی کی خلاف ورزی کی۔

جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی گولہ باری

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 10:25 PM IST

پاک فوج نے جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں اتوار کی شام لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ علاقوں کو گولہ باری کی۔ یہ بات حکام نے بتائی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی کاروائی کی اور راجوری کے نوشہرہ سیکٹر ، اور پونچھ کے کیرن اور قصبہ سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ، جب آخری اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ تقریباً شام 7:30 بجے پاکستان نے نوشہرہ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹروں سے گولہ باری کرکے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے پونچھ کے کرنی اور قصبہ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ دیہات اور چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ عہدیدار نے بتایا کہ سرحد پار سے فائرنگ اور گولہ باری تقریباً 7:45 بجے کے دوران شروع ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں سکٹرز میں کسی میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.