ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے صوبے کے مزید 13 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان اضلاع میں جھنگ، جہلم، میانوالی، چکوال، بھکر، قصور اور گجرات شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق حافظ آباد، وہاڑی، پاکپتن، راجن پور، لیہہ اور مظفرگڑھ میں بھی چائلڈپروٹیکشن یونٹ قائم کیے جائیں گے۔