ETV Bharat / bharat

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ختم: ایئر انڈیا کو کتنا فائدہ؟

پاکستان نے گذشتہ ساڑھے چار ماہ کی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دی ہے، جس کا سب سے زیادہ فائدہ ایئر انڈیا کو ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 11:33 AM IST

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں کشمیر کے پلومہ کے اونتی پورہ علاقے میں بھارتی نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالاکوٹ میں بمباری کے واقعات سامنے آئے تھے پھر پاکستان کی جانب سے بھارتی جنگی طیارہ گرائے جانے کے واقعات کے بعد دونوں ملکوں میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث پاکستان کی فضائی حدود تمام کمرشل اور نجی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

دیکھیں پورا ویڈیو۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کو تقریبا 491 کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا، اس سلسلے میں شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پارلیمنٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایئر انڈیا کا 430 کروڑ روپے زیادہ خرچ ہوا ہے۔ لیکن اب جب پاکستان نے اپنے فضائی حدود سبھی پروازوں کے لیے کھول دیے ہیں تو ایئر انڈیا کو سب سے زیادہ فائدہ ہونے کی امید ہے۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.