شہید بھگت سنگھ کے 112ویں یوم پیدائش کے موقعے پر پاکستان کے ایک وکیل نے بھارتی حکومت سے بھگت سنگھ کے لیے سب سے اعلی شہری ایوارڈ بھارت رتن کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب ہائی کورٹ کے وکیل اور شہید بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز رشید قریشی نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کے ذریعے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ بھگت سنگھ کو بھارت رتن سے نوازا جائے۔
اس کے ساتھ ہی انھوں نے پاکستان حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہید بھگت سنگھ کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے۔