ETV Bharat / bharat

منموہن سنگھ پاکستانی دعوت قبول کریں گے؟ - پاکستان کی منموہن سنگھ کو دعوت

پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی منموہن سنگھ کو دعوت
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 4:12 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:41 PM IST

دلی میں کانگریس پارٹی کے دفتر سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منموہن سنگھ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے متعلق فیصلہ اس وقت کریں گے جب پاکستان کی جانب سے انھیں باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہوگا۔

پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم منوموہن سگھ کو مدوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا منموہن سنگھ اس میں شرکت کریں گے، عام طور پر اس طرح کے امور پر فیصلہ وزارت خارجہ کے صلاح و مشورے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جس سے واضح ہے کہ وہ اس میں مشکل سے ہی شرکت کر پائیں گے۔

گرچہ منموہن سنگھ کے دفتر سے اس بارے میں کوئی حتمی وضاحت نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع ابلاغ میں یہ بات ابھی سے گردش کرنے لگی ہے کہ خارجی امور میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے منموہن سنگھ یہ دعوت نامہ ٹھکرا دیں گے۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ  مدعو

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹیویٹ پیغام کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ کرتار پور راہداری ایک اہم منصوبہ ہے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے اس لیے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو مدعو کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ کا مذہب بھی ہے اور وہ سکھ طبقے کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا: 'میں پاکستان کے وزیرخارجہ کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں تشریف لائیں۔'

منموہن سنگھ پاکستانی دعوت قبول کریں گے؟
منموہن سنگھ پاکستانی دعوت قبول کریں گے؟

واضح رہے کہ منموہن سنگھ کو یہ دعوت نامہ تحریری طور پر جلد ہی ارسال کیا جائےگا۔

شاہ محمود قریشی نے سکھ برادری کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ وہ گرو ناننک کے 550 ویں سالگرہ کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

خیال رہے کہ پاکستان گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔

کرتارپور گوردوارہ ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع ہے جو بھارتی سرحد سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ گردوارہ دربار صاحب سنہ 1539 میں قائم کیا گیا تھا۔ گرونانک نے وفات سے قبل 18 برس تک اسی مقام پر قیام کیا تھا اور پھر اسی مقام پر ان کا انتقال بھی ہوا تھا۔

لاہور سے تقریباً 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع نارووال میں دریائے راوی کے کنارے آباد ایک بستی کو کرتارپور کہا جاتا ہے۔ یہ بستی بھارت سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.