عمران خان نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے دوسری راحت کا اعلان کرتے ہوئے کہا’بھارتی عقیدت مندوں کو 10دن پہلے رجسٹریشن نہیں کرانا ہوگا۔ افتتاح کے دن اور گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش پر کوئی فیس نہیں لی جائےگی"۔ وزیراعظم پاکستان کرتارپور کوریڈور کا نونومبر کو افتتاح کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعطم نریندرمودی اسی دن بھارتی سرحد میں اس کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔اس کے بعد مودی پنجاب کے گرداس پور میں ڈیرا بابا نامک میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان جانے والے وفد میں کانگریس رہنما اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔سنگھ پہلے جتھے کے ساتھ پاکستان روانہ ہوں گے۔
اس دوران پاکستان نے کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کوریڈور کے افتتاحی پروگرام میں حصہ لینے کےلیے خصوصی دعوت نامہ بھیجا ہے۔حالانکہ وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کےلیے سدھو کو سیاسی منظوری لینی ہوگی۔اس طرح سدھو کے پاکستان جانے پر کسی قدر شبہ کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔