ایف آئی آر میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے 26 مارچ کوپے لوڈ گرائے جانے سے متعدد درخت تباہ ہوگئے جس سے ماحولیات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ایف آئی آر میں درختوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہے۔
خبروں کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف شکایت درج کرانے کی تیاری کررہا ہے۔ پاکستان نے بھارت پر 'ماحولیاتی شدت پسندی' کا الزام عائد کیا ہے۔
پاکستانی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پہاڑی اور مخصوص علاقوں میں بمباری کی تھی۔ اس بمباری سے ہوئے نقصانات کا حکومت نے اب اندازہ لگا لیا ہے۔ اس معاملے کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں بھارت کے خلاف ثبوت کے طور پیش کیا جائے گا۔
پاکستانی وزیر ملک امین اسلم نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے درجنوں درخت کو گرا کر ماحولیات کو نقصان پہنچایا ہے۔
جبکہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ماحولیات کو فوجی ضرورتوں کے لیے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔ اور بھارتی فضائیہ کی کاروائی اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔