انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے ڈائرکٹر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ حادثہ پاک -افغان سرحد پر ضلع مهمند میں اس وقت ہوا جب میجر عادل شاہد باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کر رہے تھے۔ عادل کے ساتھ سپاہی فراز حسین بھی اس دھماکے کی زد میں آ گئے۔ دھماکہ خیز سامان لگائے جانے کا شک سرحد پار دہشت گردوں پر کیا جارہاہے۔
پاک -افغان سرحد پر دراصل حساس دراندازی کے راستوں پر باڑ لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اسی کام کی نگرانی کے دوران میجر اور سپاہی ہلاک ہو گئے۔
قابل غور ہے کہ گذشتہ ہفتہ ’دیر‘ اور شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں پاکستانی فوج کے چار جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب نوجوان گشت لگانے کی باقاعدہ ڈیوٹی پر تھے۔