ETV Bharat / bharat

پاکستان: ٹرین میں آتشزدگی، 73 ہلاک

پاکستان کی ریاست پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی تین بوگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ میں 73 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان: تین بوگیوں میں آگ لگی، 25 ہلاک
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 10:24 AM IST

Updated : Oct 31, 2019, 4:39 PM IST

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں 73 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ٹرین میں آتشزدگی

آگ اتنی شدید تھی کہ دوسری بوگیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حالانکہ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثہ رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں پیش آیا جس کے فوراً بعد زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے قریبی شیخ زید ہسپتال اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور ملتان کے اٹالین برن یونٹ منتقل کیا گیا جبکہ ضلع کے دیگر ہسپتالز میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنے والی آگ کو ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں کی مدد سے بجھا دیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ آگ ٹرین کی بوگی نمبر تین میں موجود سلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے تیزی سے مزید تین بوگیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ بوگی میں سوار مسافر رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور یہ بوگی خصوصی طور پر بک کروائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ بوگی میں زیادہ تر مرد حضرات سوار تھے جن کے پاس کھانا بنانے کے لیے سلنڈر بھی موجود تھا۔

حکام کے مطابق چلتی ٹرین سے ریلوے ٹریک کے قریب پتھروں پر کودنے کے باعث زیادہ مسافر زخمی ہوئے جن میں تین سے چار خواتین میں شامل ہیں۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ شید احمد نے بتایا کہ انہیں 73 کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ اکانومی کلاس میں ہوا جس میں کچھ لوگ سلنڈر جلا کر ناشتہ بنارہے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ دو گھنٹے میں ٹریک بحال کردیا جائے گا، جبکہ حادثے کے سبب دیگر ٹرینز کو سٹیشنز پر ہی روک دیا گیا جبکہ اسی ٹریک پر آنے والی زکریا ایکسپریس کو لیاقت پور سے قبل خان پور سٹیشن پر روکا گیا۔

واضح رہے کہ ٹرین میں سلنڈر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اب تحقیقات کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے مسافر ٹرین میں سلنڈر لے کر سوار ہوئے تھے۔

Intro:Body:

intl 3

Conclusion:
Last Updated : Oct 31, 2019, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.