ETV Bharat / bharat

شاہ محمود قریشی چین پہنچے - he arrive to china for kashmir issue

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچے جہاں وہ کشمیر کے مسئلے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شاہ محمود قریشی چین پہنچے
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 12:37 PM IST

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جموں و کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر سفارتی مشن پر چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام بھی ہیں۔ وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ چینی قیادت کو جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ غیر آئینی اقدامات سے خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 'چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہونے کے ساتھ خطے کا اہم ملک ہے اور چینی قیادت کو اس ساری صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا۔'

Intro:Body:

news A

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.