ETV Bharat / bharat

پاکستانی فوج کا بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ

پاکستانی فوج نے کہا کہ 'ڈرون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 200 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔'

پاک فوج کا بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کا دعوی

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:56 AM IST

پاکسانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک بھارتی جاسوس کواڈکوپٹر' کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق 'ڈرون کو ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں نشانہ بنایا گیا اور اس کا ملبہ پاکستان کی طرف گر گیا۔'

بیان میں دعویٰ کیا گیا 'رواں برس کے 7 ماہ میں اب تک پاکستانی فوج نے بھارت کے دس کواڈ کاپٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

بھارت نے پاکستانی فوج کے اس طرح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بھارت - پاک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا۔

مگ 21 چلانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جسے بعد ازاں پاکستان نے رہا کر دیا تھا اور انہیں واگھہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.