پہلو خاں کیس کی پیروی کرنے والے معروف وکیل اسد حیات خان نے بتایا کہ پہلی درخواست عدالت میں 10 جولائی کو داخل کی جائے گی۔
جس میں این ڈی ٹی وی اینکر سوربھ شکلہ کو اسٹنگ آپریشن کے مکمل مواد سمیت بطور گواہ طلب کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ اس اسٹنگ آپریشن کا ٹیلی کاسٹ این ڈی ٹی وی نے 6 اگست 2018 کو کیا تھا۔اس میں ملزمین نے اپنا جرم قبول کیا تھا اس لئے یہ اہم ثبوت کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔
دوسری درخواست اس لئے دی جا رہی ہے تاکہ ان 6 لوگوں کو بھی عدالت میں بطور ملزم طلب کیا جائےجنہوں نے پہلو خان ،ارشاد،عارف ،عظمت، رفیق کے ساتھ موقع واردات پر مارپیٹ کی تھی ، ان کے نام بھی پہلو خان نے اپنے بیان میں پولیس کو موت سے پہلے لکھوائے تھے ۔ واضح رہے اسی بیان کے مد نظر ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔
ایڈووکیٹ اسد حیات خان نے مزید بتایا کہ ا'لور سیشن کورٹ میں ایڈووکیٹ اخترحسین ان درخواستوں پر متاثرہ فریق کی طرف سے بحث کریں گے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کچھ افراد نے گئو کشی کے شبہ میں راجستھان کے الور میں پہلو خاں کا قتل کر دیا تھا۔