وزارت داخلہ نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں ایک حکم جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں واقع راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں جمعہ کے روز تین اپریل کو منعقد پدم ایوارڈ کی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ كورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے اور اس خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کوشش کے تحت یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تقریب کے انعقاد کی اگلی تاریخ حالات معمول ہونے کے بعد طے کی جائے گی اور اس کی معلومات سب کو دی جائے گی۔
واضح رہے کہ چین سے پھیلا کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ بھارت بھی اس کی زد میں آنے سے نہیں بچ پایا ہے۔ بھارت میں کورونا سے 80 سے زائد لوگ متاثر ہیں۔
گورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بھارت میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر کئی اسکول، کالج اور سنیما کو بند کیا گیا ہے۔ کئی کھیل تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے آنے والے لوگوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔