ETV Bharat / bharat

پی چدمبرم کی عرضی مسترد - پی چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو دہلی ہائی کورٹ سے اس وقت دھچکا لگا جب عدالت نے آئی این ایکس معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔

پی چدمبرم
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 4:39 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:21 PM IST

عدالت نے چدمبرم کو اس معاملے میں گذشتہ برس 25 جولائی کو گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری راحت دی تھی جبکہ اس میں کئی بار توسیع بھی کی تھی۔

جانچ کے دوران سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دونوں نے اس بنیاد پر چدمبرم کی اس عرضی کی مخالفت کی کہ انہیں تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے کیونکہ وہ سوالات کے جوابات دینے سے گریز کررہے ہیں، عرضی خارج ہونے کی وجہ سے پی چدمبرم پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

دریں اثناء دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پی چدمبرم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور ان کی طرف سے ماہر وکیل کپل سبل نے عرضی دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ پی چدمبرم ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے کے ایرسیل میکسس سودے اور آئی این ایس میڈیا کے تین سو پانچ کروڑ روپے سے متعلق معاملات میں مختلف تفتیشی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔

یہ سودے اس وقت کے ہیں جب چدمبرم یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کے تحت ان سودوں کی منظوری دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:21 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.