ETV Bharat / bharat

آئی این ایکس میڈیا: دوسرے دور کی پوچھ گچھ جاری

author img

By

Published : Aug 22, 2019, 1:44 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:15 PM IST

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں گرفتار سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے دوسرے دور کی پوچھ گچھ شروع کی۔

چدمبرم سے دوسرے دور کی پوچھ گچھ جاری

پوچھ گچھ کے دوران سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کے باہرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
تفتیشی ایجنسی نے چدمبرم سے گذشتہ رات بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

چدمبرم کو آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گذشتہ روز بھی چدمبرم کو ’ہائی وولٹیج ڈرامہ‘ کے درمیان بالآخر چدمبرم کو دیر رات سی بی آئی حکام نے گرفتار کر لیا۔

سی بی آئی اور ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ) کی گرفتاری سے بچ رہے چدمبرم رات تقریباً آٹھ بجے اچانک کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں ان کے یا ان کے خاندان کے کسی ایک رکن کے خلاف کوئی چارج شیٹ دائر نہیں ہے۔

وہ قانون سے بھاگ نہیں رہے، بلکہ سیکورٹی مانگ رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ براہ راست اپنی رہائش گاہ پر گئے، جس کے بعد سی بی آئی افسران کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی۔
رہائش کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے سی بی آئی کے افسران دیوار پھاندكر اندر گئے۔

پولیس کی ایک ٹیم عقبی دروازے سے گھر کے اندر گئی۔ بعد میں گیٹ کھول دیا گیا۔تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سی بی آئی ٹیم انہیں اپنے ساتھ ہیڈکوارٹر لے گئی۔

سی بی آئی ترجمان کے مطابق مسٹر چدمبرم کو عدالت کی جانب سے جاری گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

test 15 

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.