ETV Bharat / bharat

آئی این ایکس میڈیا کیس: دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد پی چدمبرم گرفتار - آئی این ایکس میڈیا کیس کا ملزم پی چدمبرم

سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم 55 روز سی بی آئی اور عدالت کی حراست میں گزار چکے ہیں۔

P Chidambaram Arrested by ED
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 2:42 PM IST

ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ)نے تہاڑ جیل میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس سے قبل ای ڈی نے تہاڑ جیل میں ہی پی چدمبرم سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

کورٹ کے حکم کے بعد پی چدمبرم کو تہاڑ جیل سے نکالا جائے گا۔ ای ڈی کے پاس تاحال تہاڑ جیل سے پی چدمبرم کو نکالنے کا حکم نہیں ہے۔

آج پی چدمبرم سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے ای ڈی کے تین اہلکاروں کی ٹیم گئی تھی۔ گزشتہ روز ایک خصوصی عدالت نے ای ڈی کو چدمبرم سے پوچھ گچھ کی اجازت دی تھی۔ ساتھ ہی عدالت نے ای ڈی کو ضرورت پڑنے پر چدمبرم کو گرفتار کرنے بھی اجازت دے دی تھی۔

آج صبح ہی پی چدمبرم کی اہلیہ اور بیٹے کارتی چدمبرم بھی تہاڑ جیل میں ان کے ملنے گئے تھے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم اس سے قبل 55 روز سی بی آئی اور عدالت کی حراست میں گزار چکے ہیں۔ 21 اگست کو انھیں آئی این ایکس میڈیا میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ای ڈی نے پی ایم ایل اے کے تحت مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے۔

Intro:Body:

wednesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.