ETV Bharat / bharat

تریپورہ کے واحد کورونا ہسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر - کورونا ہسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر

سابق وزیر صحت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے سدیپ رائے ورمن ایک بائیو میڈیکل انجینئر کے ساتھ ہسپتال پہنچے اور آکسیجن سپلائی لائن کی مرمت کو دوبارہ شروع کرایا۔

Oxygen supply affected at Tripura's Corona Hospital
تریپورہ کے واحد کورونا ہسپتال میں آکسیجن سپلائی متاثر
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 5:27 PM IST

تریپورہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اچانک اضافے کی جانچ کے لئے مرکزی ٹیم کے دورہ کے دوران ریاست کے واحد کووڈ ہسپتال میں جمعہ کی رات آکسیجن سپلائی میں خلل پڑا، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد زیر علاج مریضوں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔

اس دوران ہسپتال میں داخل مریض کے گھر والوں کی جانب سے اس بحران کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سابق وزیر صحت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے سدیپ رائے ورمن ایک بائیو میڈیکل انجینئر کے ساتھ ہسپتال پہنچے اور آکسیجن سپلائی لائن کی مرمت کو دوبارہ شروع کرایا۔ لیکن اس میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ گیا۔

ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات گیارہ بجے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے دیکھا کہ کووڈ ٹریٹمنٹ سنٹر کے ایک خاص بلاک میں داخل مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ اطلاع اسپتال انتظامیہ کو دی لیکن آدھی رات کے بعد ایک بجے تک کسی نے بھی اس معاملے میں مداخلت نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.