یہ سانحہ گذشتہ روز 22 جنوری 2020 کو بانکوڑا ضلع کے سرینگا پولیس اسٹیشن کے فتح ڈینگا علاقے میں دن کے تقریباً تین بجے پیش آیا ہے ۔
صرف 15 سیکنڈ میں پانی کا ٹنکی گر کر تباہ ہو گیا۔ اس سے علاقے میں ہلچل پیدا ہو گئی۔
پانی کی ٹینک گرنے کے بعد پانی کی فراہمی رک گئی اور پورا علاقہ زیرآب ہوگیا ۔
واقعے کے وقت کچھ لوگ موقع سے گزر رہے تھے لیکن وہ ٹینک میں دراڑیں دیکھ کر رک گئے۔
ان میں سے ایک شخص نے پانی کی ٹینکی گرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ نیز مقامی ٹیلی ویزن اس کو بار بار ٹیلی کاسٹ بھی کیا
یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس پانی کے ٹینک میں بیک وقت 7000 لیٹر پانی جمع کیا جا سکتا تھا۔اس کی تعمیر سنہ 2017 میں عمل میں آئی تھی، جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی کی جاتی تھی۔
پانی کے ٹینک کی گرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹینک کو مضبوط نہیں بنایا گیا تھا اور چند برسوں میں وہ اپنا وجود کھوبیٹھا ۔
پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔