ETV Bharat / bharat

ہاتھرس معاملے پر بریلی کے والمیکی سماج میں غصہ

اترپردیش کے ہاتھرس میں ہوئی جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں احتجاج کا سلسلہ ملک بھر کے مختلف مقامات پر مختلف سطح پر کیا جا رہا ہے۔ ان مظاہروں نے حکومت پر بہت زیادہ دباو بنانے کا کام کیا ہے، جس کے بعد حکومت بیک فٹ پر کھڑی نظر آ رہی ہے۔

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:06 AM IST

sfd
sfd

یوپی کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں احتجاج کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

بریلی میں شہر کے تمام صفائی کارکنان نے ایک دن کے لئے کام بند کر ضلع کے سیٹھ دامودر پارک میں دھرنا دیا اور دلت سماج میں اتحاد پیدا کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو

احتجاج کرنے والوں نے گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں دلت خاندان کو انصاف اور ضلع انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ تمام صفائی اہلکار شہر اور دیہی علاقوں میں سرکاری ملازم ہیں۔ ان لوگوں نے ایک دن پورے ضلع میں صفائی کا کوئی کام نہ کر کے احتجاج میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ انسانیت کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے۔ اس غیر انسانی واقعے میں سب سے بڑی شرمندگی کی بات یہ ہے کہ ظلم کے بعد دلت خاندان پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔

احتجاج میں موجود دلت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ یکے بعد دیگرے مظالم ہوتے رہے ہیں۔ ہاتھرس کے اعلیٰ افسران نے بھی ریاستی حکومت کو غلط فیڈبیک دے کر معاملہ کو سُلجھانے کے بجائے اُلجھانے کا کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.