ETV Bharat / bharat

'فوجیوں نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا'

پیر کی درمیانی شب لداخ کے گلوان خطے میں چینی اور بھارتی فوج کے مابین پر تشدد جھڑپ میں ہلاک ہوئے بھارتی فوج کے تئیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

'فوجیوں نے فرض شناسی میں مثالی جرات اور بہادری کا مظاہرہ'

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:14 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ گلوان میں فوجیوں کا نقصان بہت پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔ ہمارے فوجیوں نے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے مثالی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ قوم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، قوم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، ہمیں بھارت کے بہادروں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے'۔

آپ کو بتا دیں کہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے مابین ہوئے پر تشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 20 جوان ہلاک ہو گئے ہیں، وہیں چین کا ایک کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے، جبکہ 43 چینی فوجی کو نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.