کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے دیگر پچھڑے طبقات (او بی سی) کو میڈیکل کے انٹرنس امتحان میں ریزرویشن نہ دیے جانے کو آئین کے 93 ویں ترمیم میں کیے گئے التزام کی خلاف ورزی قرار دی ہے۔
محترمہ گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ارسال خط میں کہا کہ اس امتحان میں قومی سطح پر 15 فیصد سیٹ؛ شیڈول کاسٹ (ایس سی)، 7.5 فیصد سیٹ؛ شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) اور 10 فیصد سیٹ دیگر پچھڑے طبقات (او بی سی) کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا 'اس پروگرام پر عمل درآمد نہ ہونے سے 2017 سے اب تک 11 ہزار سیٹوں پر او بی سی کوٹے پر طلبہ کے لیے ریزرو سیٹوں کا نقصان ہوا ہے'۔
کانگریس کے رہنما نے حکومت سے یہ کوٹہ سسٹم نافذ کرنے کی گذارش کی اور کہا کہ اس طبقے کے طلبہ کا حق نہیں مارا جانا چاہیے۔