کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلق سے پارٹی کا واضح موقف ہے اور پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ہمیشہ قانون مسلط کرنے خلاف رہی ہے اور جموں و کشمیر میں پارٹی اراضی سے متعلق قانون میں تبدیلی کے فیصلے کی مخالفت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کو مرکزی کے زیرانتظام علاقہ بنانے اور وہاں زمین خریدنے کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز کانگریس ورکنگ کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور وہاں بھی اس کی مخالفت کی گئی تھی اور وہ بھی آج اسی کو دہرا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ زمین سے متعلق قانون میں جموں و کشمیر کے زمین مالکان کو بھی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، جو ہماچل ، اتراکھنڈ اور دیگر پہاڑی ریاستوں کے عوام کو حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت بغیرمشورے کئے قانون نافذ کرتی ہے اور اس نے جموں و کشمیر میں زمین سے متعلق قانون میں ترمیم کے سلسلے میں بھی یہی کام کیا ہے۔