ساتھ ہی انہوں نے گرونانک دیو کی 550 ویں جینتی کی تقریبات کے تحت پاکستان میں واقع ننکانا صاحب تک نگر کیرتن بھیجنے کی بھی درخواست کی۔
مسٹربادل نے ایک وفد کے ساتھ شام کو نارتھ بلاک میں واقع وزارت داخلہ کے دفتر میں مسٹر شاہ سے ملاقات کی اور انھیں میمورنڈم دیا جس میں سنہ 1984 میں امرتسر کے سورن مندر میں آپریشن بلو اسٹار کے دوران فوج نے جو مذہبی مخطوطات، قدیم آرٹ ورک اور گرونانک دیو اور دیگر سکھ گروؤں کی نشانیوں کو سکھ فرقے کو لوٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید انہوں نے ان سکھ فوجیوں کو پینشن دینا کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے اپنی یونٹ چھوڑکر مذہبی جذبے کے تحت ہرمندر صاحب کی زیارت کو گئے تھے، بعد میں ان فوجیوں کو برخاست کر دیا گیا تھا۔