تمام تر کارروائیوں کے باوجود کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا نہیں ہیں۔ لوگوں میں کورونا وائرس کا خوف نہ ڈر گلی محلوں میں لوگوں کی یلغار ہے۔
سوشل ڈیسٹینسگ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔سامان لینے کے لئے لوگ ایک دوسرے سے بازی لینے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ شاہراہوں پر تو ٹریفک کم لیکن گلی محلوں میں رش زیادہ ہے۔نوئیڈا کے بہت سے علاقے ہاٹ اسپاٹس کے تحت سخت نگرانی میں ہیں۔
بہت سے سیکٹروں میں لوگوں کی بھیڑ کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ کرونا جیسے کسی مہلک وائرس کا خطرہ ہے۔پولیس اور دیگر ادارے بھی محض سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، لیکن اندرونی حصے میں چوکسی بالکل دکھائی نہیں دیتی۔ جہاں کرونا وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں۔
لوگ عام دنوں کی طرح چہل قدمی اور ضروری اشیاء بازاروں میں خریدتے نظر آتے ہیں۔سیکٹر 22 میں پولیس بھی محض تماشائی بنی ہوئی ہےاور لوگ کھلے عام ادھر ادھر ٹہل رہے ہیں ۔وہیں کاشی رام کالونی سیکٹر پائی 1/2گریٹر نوئیڈا میں لوگ سوشل ڈیسٹینسگ کو طاق پر رکھ کر قطار میں کھڑے ہیں ۔ایسے میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کا نفاذ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔احتیاطی تدابیر پر نہ تو عوام عمل پیرا ہیں اور نہ ہی انتظامیہ سختی سے عمل کرانے میں سنجیدہ نظر آتی ہے۔