انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا ہے 'ملک بھر میں اپیکس میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے (ایس آے آر آئی) سیویر ایکیوٹ ریسپائی ریٹری ایفیکشنس والے 5 ہزار 911 مریضوں میں سے صرف 1.8 فیصد یعنی 104 افراد کا کوڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے'۔
کورونا وائرس سے متاثر ان 104 افراد میں سے 40 افراد ایسے ہیں جنہوں نے پچھلے کچھ مہینوں میں بیرون ممالک کا سفر نہیں کیا ہے۔
آئی سی ایم آر کی جانب سے کہا گیا ہے 'متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد مردوں کی ہے اور یہ کیسز ملک بھر کی 20 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 52 اضلاع میں سامنے آئے ہیں'۔
آئی سی ایم آر کی جانب سے اس رپورٹ کو اب انڈین جنرل آف میڈکل ریسرچ میں چھاپ دیا گیا ہے۔
یہ تحقیق صرف (ای اے آر آئی) یعنی سانس سے جڑے مریضوں پر کی گئی ہے، اور اس سروے کو کووڈ انیس کے پہلے مرحلے میں کیا گیا ہے۔
سروے میں یہ لکھا گیا ہے 'ان ریاستوں میں کسیر تعداد میں کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گجرات میں 792 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، تمل ناڈو میں 577، مہاراشٹر میں 553 اور کیرلا میں 502 ٹیسٹ کیے گئے ہیں'۔
ان سبھی ریاستوں میں سے مہاراشٹر، مغربی بنگال، تمل ناڈو، اور دہلی میں کووڈ انیس کے مثبت کسز سامنے آئے ہیں۔