مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش و قومی یومِ تعلیم کے موقع پر 11 نومبر کو 11 بجے دن آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد ظفر الدین، ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے بموجب پروفیسر عبدالحمید خان، مولانا آزاد چیئر و سابق صدر شعبہ انگریزی، مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد ”عصر حاضر میں مولانا ابوالکلام آزاد کی معنویت“ پر خطاب کریں گے۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج صدارت کریں گے۔ پروفیسر ٹی وی کٹی منی، وائس چانسلرڈ، سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی آف آندھرا پردیش مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج مہمانوں کا تعارف پیش کریں گے۔ انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے یہ پروگرام https://www.youtube.com/watch?v=Xnpuu_bY_-E پر راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کمانڈر مذاکرات: فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پراتفاق نہیں ہوسکا