ETV Bharat / bharat

کوہلی کا ایک اور کارنامہ - چینئی سپر کنگز

وراٹ کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ میں 5000 رن پورے کر لئے ہیں۔ وہ اس مقام پر پہنچنے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز ہونے والے میچ میں ممبئی کے خلاف یہ کامیابی درج کی۔

وراٹ کوہلی
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 10:51 AM IST

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے کریئر میں 5000 رن پورے کر لیے ہیں، اس مقام کو حاصل کرنے والے وہ دوسرے بلے باز ہیں، کوہلی نے جمعرات کو بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے مقابلے میں ممبئی انڈینس کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

اس میچ سے پہلے انہیں 5000 رنز مکمل کرنے کے لیے 46 رنوں کی ضرورت تھی، انہوں نے جسپريت بمراه کی گیند پر ایک رن لے کر 5 ہزار رن مکمل کیے۔

واضح رہے کہ چینئی سپر کنگز کے بلے باز سریش رینا 5000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز ہیں، رینا نے اسی سیزن کے پہلے میچ میں بنگلور کے خلاف 5000 آئی پی ایل رن پورے کئے تھے

رائنا نے اپنے 177 ویں آئی پی ایل میچ میں یہ ریکارڈ بنایا ہے اور اب ان کے نام آئی پی ایل میں 5034 رن ہیں۔

جبکہ وراٹ کوہلی نے 165 ویں میچ میں ہی یہ کامیابی حاصل کی ہے۔.

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 175 میچوں میں 4555 رنز بنائے ہیں۔

اس کامیابی تک پہنچنے کے لیے کوہلی نے 34 نصف سنچری اسکور کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے چار سنچریاں بھی بنائی ہیں کوہلی نے تمام سنچری 2016 کے سیزن میں بنائے تھے۔

سنہ 2016 کے سیزن میں کوہلی نے کافی ریکارڈس بنائے تھے اور ایک سیزن میں چار سنچری بنانے والے وہ واحد بلے باز ہیں۔

کوہلی نے 2016 کے سیزن میں 16 میچوں میں 81.08 کی اوسط سے 973 رنز بنائے تھے اور آرینج کیپ جیتی تھی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.