ETV Bharat / bharat

ایک اور رکن اسمبلی کورونا متاثر - تملناڈو کے رکن اسمبلی

رکن اسمبلی کو علاج کے لیے کوئمبٹور ای ایس آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک اور رکن اسمبلی کورونا متاثر
ایک اور رکن اسمبلی کورونا متاثر
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 10:44 PM IST

تملناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے مزید ایک رکن اسمبلی عمان ارجنن اتوار کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر پائے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئمبٹور جنوبی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ارجنن کے کنبہ کے تین اراکین کے کورونا سے متاثرہ پائے جانے کے بعد رکن اسمبلی کی کورونا جانچ کرائی گئی۔ارجنن کی جانچ رپورٹ آج آئی جس میں انہیں انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تملناڈو میں کورونا کا قہر

انہیں علاج کے لئے کوئمبٹور ای ایس آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ ارجنن کی بیٹی، ناتی اور داماد کورونا سے متاثرہ پائے گئے تھے۔وہ ریاست کے نویں رکن اسمبلی ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اے آئی اے ڈی ایم کے میں وہ پانچویں ایسے رکن اسمبلی ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ریاست میں اب تک کورونا سے 107001لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1450لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 60592لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.