ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: کوہلی کی ایک اور سنچری - مہندر سنگھ دھونی

رائل چیلینجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی انڈین پریمیئر لیگ میں 100 میچوں میں کپتانی کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کا ریکارڈ مہندر سنگھ دھونی کے نام ہے۔

وراٹ کوہلی
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 9:07 AM IST

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی گذشتہ روز ہونے والے راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں اترتے ہی انڈین پریمیئر لیگ میں 100 سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

اپنی قیادت میں بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کو بام عروج پر پہنچانے والے وراٹ کوہلی حالانکہ ابھی تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکے ہیں، انہوں نے سنہ 2011 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کمان سنبھالی تھی۔

آئی پی ایل میں 100 سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے دو دیگر کپتان مہندر سنگھ دھونی اور گوتم گمبھیر ہیں۔

دھونی نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 162 میچوں میں کپتانی کی ہے، جس میں 148 مقابلوں میں انہوں نے چینئی سپر کنگز کی جبکہ بقیہ میچوں میں انہوں نے رائزنگ پونے سپر جوائنٹس کی قیادت کی ہے۔

چینئی سپر کنگز ٹیم نے دھونی کی کپتانی میں 92 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

اس معاملے میں بھارتی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 129 میچوں میں کپتانی کی ہے جس میں 71 میچوں میں ان کی ٹیم نے جیت درج کی ہے۔

اپنی کپتانی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دو بار انڈین پریمیئر لیگ کا خطاب جتانے والے گوتم گمبھیر نے 108 میچوں میں کے کے آر کی کپتانی کی ہے جس میں 61 میں اسے جیت ملی ہے۔

وراٹ کوہلی نے 99 میچوں میں سے 44 جیتے ہیں اور 50 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دو میچ ٹائی رہے ہیں اور تین میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ان کی جیت کا فیصد 46.87 ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.