تفصیلات کے مطابق کلکٹر بھرت گپتا کو ایک شخص نے وزیراعلی کے پی اے کے طورپر واٹس اپ پیام بھیجا اور ان سے خواہش کی کہ سروئیر کے امتحان میں شرکت کرنے والے ایک شخص کو ملازمت پر تقرری کا لیٹر جاری کرے۔
کلکٹر کو اس پیام پر شبہ ہوا انہوں نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔ پولیس نے اس نمبر جس کے ذریعہ واٹس اپ پیام آیا تھا کے علاوہ موبائل کے سگنلس کے ذریعہ جانچ کی۔
پولیس کو پتہ چلا کہ اس ضلع کے رینی گنٹہ منڈل کے تنڈلام گاوں کے رہنے والے ایل کرشنا نے یہ پیام کلکٹر کو بھیجا تھا۔پولیس نے اس کوگرفتارکرلیا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔کرشنا جو سروئیر ہے کو ولیج سکریٹری کے امتحان میں کم نشانات آئے تھے اسی لئے اس نے یہ حرکت کی تھی۔