ETV Bharat / bharat

مکان گرنے سے ایک بچے کی موت، دو زخمی - چھتیس گڑہ کی خبریں

حادثے میں آٹھ سالہ بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد گھر کے ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مکان گرنے سے ایک بچے کی موت، دو زخمی
مکان گرنے سے ایک بچے کی موت، دو زخمی
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:53 PM IST

چھتیس گڑھ کے ضلع جسپور میں تین دن سے مسلسل بارش ہونے کے سبب آج صبح ایک کسان کا مکان گرنے سے ایک بچہ فوت ہوگیا اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ بالاجی راؤ نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت فرسا بہار تھانہ علاقہ کے تحت ڈومریہ گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے میں، ایک آٹھ سالہ بچہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد گھر کے ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکال کر فرسا بہار پرائمری ہیلتھ سینٹرمیں داخل کرایا گیا۔

بالا جی راؤ نے کہا کہ لگاتار تین دن سے یہاں بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولس کو ضلع کے تمام تھانوں میں چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مکان گرنے کے بعد متاثرہ کسان کے اہل خانہ کے لئے محفوظ جگہ پر رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں، محکمہ ریونیو کے عملے نے معاوضے کا معاملہ بنا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: وزیر اعلی کے ہاتھوں آبپاشی منصوبے کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.