ETV Bharat / bharat

دیسی پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار

ارریہ ضلع کے بیرگاچھی پولس نے آج سورج پور گاؤں میں چھاپہ ماری کر ایک دیسی پستول اور آٹھ زندہ کارتوس کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

دیسی پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار
دیسی پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 12:42 PM IST

گرفتار نوجوان بہاؤ الدین سورج پور گاؤں کا ہی رہنے والا ہے جہاں گزشتہ دنوں سی ایس پی ملازم سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی، پولس نے شک کے بنا پر بہاؤ الدین کو گرفتار کیا ہے اور تحققیات میں شک صحیح ثابت ہوا۔

پولیس نے اس نوجوان کو جیل بھیج دیا۔ ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیر گاچھی پولس نے خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی ہے۔

دیسی پستول کے ساتھ ایک شخص گرفتار

پولس کو اطلاع ملی تھی کہ بہاؤ الدین ہتھیار اور گولیاں بیچنے کا کام کرتا ہے۔ اسی کے تحت اس کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری میں بہاؤ الدین کے گھر میں رکھے ایک باکس سے دو گولیاں برآمد ہوئی۔

اس کے بعد سورج پور گاؤں میں ہی بہاؤالدین کی میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں چھ گولی اور لوڈیڈ دیسی پستول برآمد کیا گیا۔ پولس نے بہاؤالدین کو دوائی دوکان سے ہی گرفتار کرلیا۔

کے ڈی سنگھ نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں بہاؤالدین نے سی ایس پی ملازم سے لوٹ معاملے میں شامل ہونے سے صاف انکار کیا ہے تاہم ہر پہلو سے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ جس جگہ پر لوٹ ہوئی ہے وہاں سے ایک گولی کا خالی کھوکھا بھی برآمد ہوا ہے، پولس اس کھوکھے کا کو ملا کر معلوم کر رہی ہے وہ گولی اسی پستول کی ہے یا نہیں۔ اگر یہ صحیح ثابت ہوا تو بہاؤالدین کو ریمانڈ پر لیا جائے گا، فی الحال بہاؤالدین کو آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Intro:دیسی پسٹل آٹھ کارتوس کے ساتھ ایک گرفتار

ارریہ : ارریہ ضلع کے بیرگاچھی پولس نے آج سورج پور گاؤں میں چھاپہ ماری کر ایک دیسی پسٹل اور آٹھ زندہ کارتوس کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا. گرفتار نوجوان بہاؤ الدین ولد شمس الدین سورجا پور گاؤں کا ہی رہنے والا ہے جہاں گزشتہ دنوں سی ایس پی ملازم سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی، پولس نے شک کے بنا پر بہاؤ الدین کو گرفتار کیا ہے اور جانچ میں صحیح پایا گیا تو اسے ریمانڈ پر لے کر جیل بھیجے گی.

Body:ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیر گاچھی پولس نے خفیہ اطلاع پا کر یہ کارروائی کی ہے، پولس کو اطلاع ملی تھی کہ بہاؤ الدین ہتھیار اور گولی سپلائر کا کام کرتا ہے، اسی کے تحت اس کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی، چھاپہ ماری میں بہاؤ الدین کے گھر میں رکھے ایک بوکس سے دو گولی برآمد ہوئی، اس کے بعد سورجا پور گاؤں میں ہی بہاؤالدین کے دوائی دوکان پر چھاپہ ماری کی گئی جہاں چھ گولی اور لوڈیڈ دیسی پسٹل برآمد کیا گیا، پولس نے بہاؤالدین کو دوائی دوکان سے ہی گرفتار کیا ہے.

Conclusion:کے ڈی سنگھ نے کہا کہ پوچھ تاچھ میں بہاؤالدین نے سی ایس پی ملازم سے لوٹ معاملے میں شامل ہونے سے صاف انکار کیا ہے تاہم ہر پہلو سے اس کی جانچ کی جا رہی ہے، ڈی ایس پی نے کہا کہ جس جگہ پر لوٹ معاملہ ہوا ہے وہاں سے ایک گولی کا خالی کھوکھا بھی برآمد ہوا ہے، پولس اس کھوکھے کا ملان کر رہی ہے اور معلوم کر رہی ہے وہ گولی اسی پسٹل سے تو نہیں نکلی ہے، اگر ایسا صحیح ہوا تو بہاؤالدین کو ریمانڈ پر لیا جائے گا، فی الحال بہاؤالدین کو آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے.

بائٹ..... کے ڈی سنگھ ، ٹاؤن ڈی ایس پی ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.