ETV Bharat / bharat

راجستھان: بیڑی خریدنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطار

ریاست راجستھان کے ضلع دوسا کے لالسوٹ قصبے میں منگل کے روز بیڑی لینے کے لیے لوگوں کی ڈیڑھ کلومیٹر لمبی قطار لگ گئی۔ اس دوران لوگ سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔

راجستھان:بیڑی خریدنے کے لیے لوگوں کی ڈیڑھ کلومیٹر لمبی قطار

author img

By

Published : May 26, 2020, 6:49 PM IST

دوسا کے لالسوٹ قصبے میں منگل کے روز بیڑی خریدنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطار دیکھنے کو ملی ہے۔ لاک ڈاؤن میں جیسے ہی شراب کی دکانوں کے کھولنے کی اجازت ملی تو شراب کی دکانوں کے باہر بھی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی تھیں۔

دراصل راجستھان حکومت نے منگل سے بیڑی، گٹکھا اور زردہ فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے میں دوسا کے لالسوٹ میں بیڑی خریدنے کے لیے لمبی قطار دیکھنے کو ملی۔

راجستھان:بیڑی خریدنے کے لیے لوگوں کی ڈیڑھ کلومیٹر لمبی قطار

لالسوٹ میں جگہ جگہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ قطار میں کھڑے ہوکر بیڑی خریدنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔ اسی دوران لوگوں کے درمیان سماجی دوری بالکل بھی نظر نہیں آئی۔ بیڑی خریدنے والے لوگوں نے نہ تو ماسک لگایا ہوا تھا اور نہ ہی سماجی دوری نظر آئی۔

پولیس کو جب اس بارے میں اطلاع ملی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کے درمیان سماجی دوری پر عمل کروانے کی کوشش کی لیکن بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے سماجی دوری پر عمل کرنا مشکل ہوگیا۔

واضح رہے کہ ضلع میں بیڑی فروخت کرنے والوں نے عام لوگوں کو بڑی تعداد مین بیڑی فروخت کی۔اس معاملے کی اطلاع جب ضلع انتظامیہ کو ملی تو ضلع کلیکٹر اویچل چتورویدی نے فوری طور پر لالسوٹ سب ڈویژن آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ بیڑی کے گودام کو بند کرکے گودام کے آپریٹر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

ضلع کلیکٹر اویچل چتورویدی نے بتایا کہ دفعہ 144 میں سماجی دوری برقرار رکھنا لازمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب پولیس کے پاس رسید کی کتاب بھی چھاپ دی گئی ہے جو لوگ سماجی دوری پر عمل نہیں کریں گے ان کے ساتھ سختی سے برتاؤ کیا جائے گا، ساتھ میں ان کا چالان بھی کاٹا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی بیڑی فروخت کرنے والے نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.