سنہ 1153: میلکم چہارم اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ بنے۔
سنہ 1543: مشہور یورپی ماہر فلکیات اور ریاضی داں نکولس کاپرنکس کا انتقال ہوا۔
سنہ 1544: انگلینڈ کے ماہر فزکس ولیم گلبرٹ کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1819: برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ (وکٹوریہ الیگزینڈرین) کی پیدائش لندن میں ہوئی۔
سنہ 1830: امریکہ میں پہلی پسنجر ٹرین بالٹیمور اور ایلیٹ ملز کے درمیان چلنی شروع ہوئی۔
سنہ 1862: دریائے ٹیمس پر بنا ویسٹ منسٹر پل کھولا گیا۔
سنہ 1875: سر سید احمد خان نے علی گڑھ میں محمد دین اینگلو اورینٹل اسکول قائم کیا جو بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہوا۔
سنہ 1878: امریکہ کے بوسٹن شہر میں پہلی امریکی سائیکل ریس منعقد ہوئی۔
سنہ 1879: امریکہ میں غلام مخالف تحریک کے رہنما ویلیم لائیڈ گیریسن کا انتقال ہوا۔
سنہ 1896: بھارت کے مشہور انقلابی کرتار سنگھ سرابھا کی پیدائش ہوئی ۔
سنہ 1899: بنگال کے مشہور شاعر ، موسیقار اور فلاسفر قاضی نذرالاسلام کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1905: برہما سماج کے معروف رہنما پرتاپ چندر مجمدار کا انتقال ہوا۔
سنہ 1915: تھامس ایڈیسن نے ٹیلیفون پر بات چیت ریکارڈ کرنے کے لیے ٹیلی اسکرائب کی ایجاد کی۔
سنہ 1930: ایمی جانسن انگلینڈ سے آسٹریلیا کی پرواز بھرنے والی پہلی خاتون پائلٹ بنیں۔
سنہ 1954: ایورسٹ پر چڑھنے والی پہلی بھارتی خاتون بچھندری پال کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1956: بودھ مذہب کے بانی گوتم بودھ کی 2500 ویں سالگرہ منائی گئی۔
سنہ 1994: سعودی عرب کےمنیٰ میں حج کے دوران مچی بھگدڑ میں 250 سے زائد حاجی ہلاک ہوئے۔
سنہ 1995: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ہیرالڈ ولسن کا لندن میں انتقال ہوا۔
سنہ 1999: بھارت کے مشہور ریسلنگ کوچ اور پہلوان گرو ہنومان کا انتقال ہوا۔
سنہ 2000: ہندی فلموں کے مشہور شاعر و نغمہ نگار مجروح سلطان پوری کا انتقال ہوا۔
سنہ 2002: نیپال میں نیپالی کانگریس نے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کو پارٹی سے معطل کیا۔
سنہ 2005: این بی انکبئیر منگولیا کے صدر منتخب ہوئے۔
سنہ 2007: ایما نکولسن رپورٹ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں منظور ہوئی۔