ETV Bharat / bharat

جموں وکشمیر کی سست انٹرنیٹ خدمات پر عمر عبداللہ کا طنز - سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں چار اگست 2019 سے فور جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے جس کے نتیجے میں صحافیوں، طلبا اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

جموں وکشمیر میں جاری سست انٹرنیٹ خدمات پر عمر عبداللہ کا طنز

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 12:47 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے چلتے اس یونین ٹریٹری کے لیے 'آئو جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کریں، ہمارے پاس ملک میں سب سے سست انٹرنیٹ ہے' کا نعرہ موزوں ہوگا۔

انہوں نے اتوار کی صبح جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کی رفتار سے متعلق ایک چارٹ، جس میں جموں و کشمیر کو سب سے آخر پر دکھایا گیا ہے، کو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'مجھے اس چارٹ میں جموں و کشمیر نظر ہی نہیں آیا تھا کیونکہ اوسطا موبائل انٹرنیٹ رفتار اتنی کم ہے کہ چارٹ کی نچلی ترین سطح پر اپنی جگہ بنا پائی ہے، اس سے ایک عظیم اشتہاری نعرہ بن سکتا ہے آؤ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کریں، ہمارے پاس ملک میں سب سے سست انٹرنیٹ ہے'۔

صحافی وجدان محمد کاووسہ کا یہ چارٹ انٹرنیٹ رفتار کو ناپنے والے ادارے 'اوکلا' کے شائع کردہ اعداد و شمار کے تجزیے پر مبنی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی موبائل انٹرنیٹ رفتار کا موازنہ ملک کی دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی موبائل انٹرنیت رفتار سے کیا ہے۔

'اوکلا' کے اعداد و شمار کے تجزیے کے بعد سامنے آنے والے چارٹ میں جہاں جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ موبائل انٹرنیٹ رفتار کی لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے وہیں جموں و کشمیر صفر اعشاریہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر پر ہے۔

قابل ذکر ہے جموں و کشمیر میں چار اگست 2019 سے فور جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے جس کے نتیجے میں صحافیوں، طلبا اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ مواصلاتی کمپنیاں صارفین سے فور جی موبائل انٹرنیٹ کے چارجز تو وصولتے ہیں لیکن انہیں ٹو جی مبائل انٹرنیٹ ہی فراہم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.