دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی رہ رہے ہیں۔
کھیل کی دنیا میں تقریبا تمام کھیل ملتوی کردئے گئے ہیں، جس کے بعد سے کھیلاڑی بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیج دے رہے ہیں۔
عمان کے سابقہ گول کیپر علی الحبسی لاک ڈاون کے دوران اپنے گھر میں رہ کر مختلف انداز میں جم کررہے ہیں۔

الحبسی کا مکمل نام علی بن عبد الله بن حارب الحبسی ہے۔
سابقہ گول کیپر الحبسی نے گذشتہ جنوری میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔ انھوں نے گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اپنی جسمانی صحت کے لیے چستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق عمان میں کورونا وائرس کی تعداد 167 ہے۔