ETV Bharat / bharat

پی ایم کیئر فنڈ کے تعلق سے اوم ماتھر کا وزیر داخلہ کو خط - وزیر داخلہ امت شاہ

بی جے پی کے قومی نائب صدر اوم پرکاش ماتھر نے ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ ماتھر نے مزدوروں کو آسانی کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے پی ایم کیئر فنڈ کو استعمال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

om mathur letter to home minister regarding migrant laborers to their homes
پی ایم کیئر فنڈ کے تئیں اوم ماتھر کا وزیر داخلہ کو خط
author img

By

Published : May 15, 2020, 4:21 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تاہم مقامی ریاستی حکومتوں کی پالیسیز اور نقل و حمل کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے ہزاروں مزدور پیدل ہی اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں ان کی پریشانیوں کے پیش نظر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے قومی نائب صدر اوم پرکاش ماتھر نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کچھ تجاویز دی ہیں۔

om mathur letter to home minister regarding migrant laborers to their homes
پی ایم کیئر فنڈ کے تئیں اوم ماتھر کا وزیر داخلہ کو خط

ماتھر نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں انہوں نے جو مہاجر مزدوروں کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ سے ایک ہزار کروڑ کی رقم مختص ہے۔ ماتھر نے وہ رقم مزدوروں کو آسانی کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے اسے استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔

ماتھر نے اپنے خط میں یہ بھی بتایا ہے کہ مرکزی حکومت اس وبا میں انسانیت کو بچانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ہزاروں مزدور ریاستوں کے مابین پالیسی کی مخالفت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور یہ لوگ بہت سی ریاستوں سے پیدل ہی اپنی منزل مقصود کے لیے نکل پڑے ہیں۔

ماتھر نے لکھا ہے کہ ملک بھر سے آئے ہوئے یہ مزدور ہمارے ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم کیئر فنڈ سے مختص ایک ہزار کروڑ کی رقم مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لیے استعمال میں لائی جائے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ یہ سارا ذمہ خود اٹھائے تاکہ ریاستی سطح پر رکاوٹ نہ بنے۔

اس دوران اوم پرکاش ماتھر نے خود انحصاری بھارت مہم کے لئے 20 لاکھ کروڑ کے اعلان کردہ پیکیج کو بے مثال قرار دیا۔ ساتھ ہی وزارت داخلہ کے ذریعہ سی اے پی ایف کی کینٹین میں سب سے پہلے سودیشی کی پہل کرنے کے اقدام کا بھی خیرمقدم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.