ایم ایچ اے کی جوائنٹ سکریٹری پنیا سلیلہ سری واستو نے کہا کہ او سی آئی کارڈ رکھنے والوں کو ملک میں داخلے کا حق اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ بین الاقوامی ہوائی سفر پر پابندی برقرار رہے گی۔
وزارت داخلہ امور (ایم ایچ اے) نے کہا ہے کہ اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈرز کو تاحیات ویزا سہولیات کے تحت داخلے فی الحال معطل رہے گا۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایچ اے کے جوائنٹ سکریٹری پنیا سلیلا سری واستو نے کہا کہ 'بیروں ممالک میں پھنسے شہری بھارت کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں قریب ترین بھارتی مشن سے رابطہ کرنا ہوگا'۔
سریواستو نے کہا کہ 'حکومت گرین کارڈ رکھنے والوں، او سی آئی کارڈ رکھنے والوں اور غیر ملکیوں کے لئے سفری انتظامات کررہی ہے جو مختلف وجوہات کی بناء پر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں'۔
انہوں نے کہا ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ہوائی اڈوں پر سماجی دوری اور صحت کے پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے جن کے ویزا کی میعاد ختم ہورہی ہے وہ اس سلسلے میں ان کے ذریعہ دیئے گئے ایک آن لائن درخواست کی بنیاد پر گریٹیز پر توسیع حاصل کر سکتے۔