ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے سبب نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 7:45 PM IST

کورونا وائرس اور اس کے متعلق خبروں کے مطالعہ اور دیکھنے سے نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے لہذا ایسی باتوں سے بچنا چاہیئے جو نفسیاتی مرض کا سبب بنیں-

نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں اضافہ
نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

عروس البلاد ممبئی کے ناگپاڑہ اور کرلا علاقہ کے مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر ساجد خان نے کہا ہے کہ آج اس مرض کی وجہ سے ہر عام و خاص ایک عجیب خوفناک دور سے گزر رہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خوف کو لوگوں کے دلوں سے دور کیا جائے -

انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق خبروں سے خود کو دور رکھنے اور انٹرنیٹ سے اضافی معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش نہ کرنے سے مریض کو افاقہ حاصل ہو سکتا ہے-

ڈاکٹر ساجد خان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ڈرنے اور خوفزدہ کرنے والے میسیج نہ لوگوں کو بھیجیں کیونکہ ذہنی اور نفسیاتی طور پر ہر کوئی مضبوط نہیں ہوتا ہے نیز ممکن ہو تو گھر میں انتہائی مناسب آواز میں اچھی میوزک سنیں، بچوں کے ساتھ کھیلیں، انہیں کہانیاں سنائیں اور مستقبل کے منصوبے پر گفتگو کریں۔

مالیگاوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سعید احمد فارانی نے کہا کہ ایک مخصوص وقت اور نظم و ضبط کے ساتھ سب لوگوں کو ہاتھوں کو دھونے کی عادت ڈالنی چاہیے نیز مثبت اور اچھی طرح سے عوام کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے لہذا کوشش یہ کرنا چاہیئے کہ طرز فکر میں تبدیلی لا کر اچھی باتوں کی طرف دھیان دینا چاہیئے-

انہوں نے کہا کہ منفی سوچ اور خیالات انسانی جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کر دیتے ہیں اور اس طرح سے انسان آسانی سے وائرس کا شکار ہو جاتا ہے-

نامور ہومیوپیتھی معالج ڈاکٹر انور امیر انصاری نے بھی اس ضمن میں مختلف مشورے دیے اور کہا کہ ہم سب کو پکا یقین اور عقیدہ رکھنا چاہیئے کہ یہ مشکل وقت بھی آخر کار گزر جائے گا اور یہ کائنات اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.