ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں دن بدن کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ شہر میں نئے کورونا پازیٹو کے 631 کیس سامنے آئے ہیں گلبرگہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 4495 ہو گئی ہے۔
ان میں 2271 کیس ڈسچارج ہو چکے ہیں 2158 کیس ایکٹو ہیں ضلع بھر میں 66 افراد کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کل کورونا پازیٹو کی تعداد 1ن لاکھ 1 ہزار 465 ہوچکی ہے۔
ان 37685 افراد ڈسچارج ہو چکے ہیں 61819 کیس ایکٹو ہیں کل ریاست میں1953 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کرناٹک کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ دن بدن دیکھا جارہا ہے۔