الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس کانگریس اور سی پی آئی کی شکایت پر بھیجی ہے۔
کانگریس اور سی پی ایم نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ 'یہ فلم سیاسی ارادے سے بنائی جارہی ہے۔ اس کےساتھ ہی الیکشن کمیشن نے دو اخبارات کو بھی اس کے تعلق سے نوٹس بھیجی ہے۔ ان اخباروں میں 20 مارز کو فلم کے پوسٹر چھاپے تھے۔
کانگریس کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے مل کر اس فلم کو لیکر شکایت کی تھی۔ پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ اس فلم کے ذریعے بی جے پی انتخابات میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے کہا کہ یہ فلم آئین کے جذبات کے خلاف ہے۔ 'ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ اس فلم کا مقصد بی جے کو سیاسی فائدہ پہنچانا ہے۔
فلم کے تین پروڈیوسر بی جے پی سے جڑے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکار بھی بی جے پی کا ہے۔ فلم کا ڈائریکٹر وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ سے جڑا ہے۔