ETV Bharat / bharat

'کسانوں کے مسئلے پر حکومت پر تنقید کرنے والے آئیڈیل رہنما نہیں' - وزیراعظم کسان سمان نیدھی یوجنا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطاب کو کووڈ-19 وبا کے بعد ابھرتے نئے اور خود انحصار بھارت اور خود انحصار کسان کی تصویر قرار دیا اور کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کی فلاح و بہبود کرنے والی حکومت کی مذمت کرنے والے آئیڈیل رہنما نہیں ہوسکتے۔

Not an ideal leader who criticizes farmers and workers
'کسانوں، مزدوروں پر تنقید کرنے والے آئڈیل رہنما نہیں'
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 10:01 PM IST

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے بی جے پی کی رہنما لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے کووڈ -19 وبا سے مقابلے میں آفات کو موقع میں بدلتے ہوئے خود انحصاری کا منتر دیا اور بہت کم وقت میں پی پی ای کٹ، ماسک، ہائیڈروکلورین سمیت کئی دواؤں کے معاملے میں ملک کو خود انحصار بنانے اور درآمداتی پس منظر کو برآمداتی بنانے کا کام کر کے دکھایا۔'

چٹرجی نے کہا کہ 'امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک نے لاک ڈاؤن نہیں کیا تو وہاں کیا حال ہوگیا۔ بھارت نے لاک ڈاؤن نافذ کرکے کورونا کو شکست دیا ہے۔'

انہوں نے مغربی بنگال کی مثال دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے اقتدار والی ریاستوں میں مرکزی منصوبوں کے فنڈ اور منصوبوں کا نام بدل کر سیاسی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی کسانوں سے تحریک واپس لینے کی اپیل

انہوں نے وزیراعظم کسان سمان نیدھی یوجنا، وزیراعظم شمر یوگی مان دھن یوجنا اور آیوشمان بھارت یوجنا کو مغربی بنگال میں نافذ نہ کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کو سیاست کرنی ہے تو بی جے پی سے کرے، کسانوں اور غریبوں سے کیوں کررہی ہے۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.