ETV Bharat / bharat

دہلی تشد: امن کی بحالی کے دعووں کے بیچ دواور قتل - دہلی تشدد

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے بعد حالات پر امن بتائے جا رہے ہیں لیکن انہیں دعووں کے بیچ دو بھائی عامر اور ہاشم کا شرپسندوں نے بدھ کی شب قتل کر دیا جس سے حکومت کے امن و امان کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔

دہلی تشد: امن کی بحالی کے دعووں کے بیچ دواور قتل

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 9:57 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:14 PM IST

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور دہلی پولیس کے اعلی افسران نے فسادات متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ اب حالات پر امن ہو گئے ہیں لیکن ان کا یہ دعوہ غلط ثابت ہوا اور دارالحکومت میں دو بھائیوں کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

عامراور ہاشم کا قتل

ہلاک شدہ کا بھائی سیرالدین نے بتایا کہ 'وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مصطفیٰ آباد میں رہتے ہیں بدھ کی شب ان کے چھوٹے بھائی ہاشم اور عامر اپنی بائیک سے بھوپورا کسی کام کی غرض سے گئے تھے، دیر رات تک جب دونوں واپس نہیں آئے تو ان کے موبائل پر رابطہ کیا گیا لیکن دونوں کا نمبر بند تھا، رات بھر دونوں بھائیوں کی تلاش جاری رہی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا جس کے بعد پلویس اسٹیشن میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی۔

سیرالدین کے مطابق 'پولیس نے بتایا کہ کراول نگر علاقے میں میں واقع نہر سے دو لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے'۔

سیرالدین نے مزید بتایا کہ 'دونوں بھائیوں کے سر پر گہرے زخم کے نشانات ہیں، گولی یا دھاردار اسلحہ سے حملہ کر کے دونوں کا قتل کیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'عامر پہلے ردی کا کاروبار کرتا تھا لیکن کاروبار ٹھیک طرح نہیں چلنے کی وجہ سے وہ بیروزگار تھا جبکہ وہ شادی شدہ تھا اور اس کی دوبیٹیاں ہیں، اس کے علاوہ ہاشم اس کے ساتھ کپڑوں کے کاروبار میں مدد کرتا تھا، پانچ بھائیوں میں عامر سیرالدین کے بعد دوسرے نمبر کا بھائی تھا، جبکہ ہاشم سب سے چھوٹا بھائی تھا'

سیرالدین نے بتایا کہ 'جس طرح بتایا جا رہا ہے کہ علاقے مین ماحول پرامن ہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے حالات اب بھی خراب ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.