ETV Bharat / bharat

نور ولی محسود عالمی دہشت گرد قرار - عالمی دہشت گرد

اقوام متحدہ کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 'محسود کو القاعدہ کی جانب سے مالی تعاون، منصوبہ بندی اور دیگر سہولیات میں مدد حاصل ہوتی ہے'۔

noor wali mehsud as global terrorist
نور ولی محسود عالمی دہشت گرد نامزد
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:13 AM IST

اقوام متحدہ نے پاکستان میں قائم عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

ریاست ہائے متحدہ کی سلامتی کونسل میں القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی نے محسود کو داعش اور القاعدہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کیاہے۔

noor wali mehsud as global terrorist
نور ولی محسود عالمی دہشت گرد نامزد

مفتی نور ولی محسود کو قرارداد 2368 (2017) کے پیراگراف دو اور چار کے تحت درج کیا گیا کہ 'انھیں القاعدہ کی جانب سے مالی تعاون، منصوبہ بندی، سہولیات میں مدد حاصل ہوتی ہے'۔

امریکہ نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

'یہ خوش آئند خبر ہے کہ یو این نے تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود کو داعش اور اے کیو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ وہ ٹی ٹی پی پاکستان میں ہونے والے متعدد عسکریت پسند حملوں کا ذمہ دار ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ستمبر 2019 میں نور ولی کو دہشت گرد قرار دیا تھا'۔

بتایا جارہا ہے کہ مفتی نور ولی محسود ٹی ٹی پی کے سابق رہنما ملا فضل اللہ کی موت کے بعد جون 2018 میں ٹی ٹی پی کا رہنما نامزد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.