ETV Bharat / bharat

جھابوا میں کانگریس و بی جے پی رہنما کی پرچہ نامزدگی آج - cm kamal nath

مدھیہ پردیش کے جھابوا اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن وزیر اعلی کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس امیدوار كانتی لال بھوریا اپنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

جھابوا میں کانگریس و بی جے پی رہنما کی پرچہ نامزدگی آج
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 3:07 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:29 PM IST

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھانو بھوریا بھی آج پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

کانگریس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق وزیر اعلی کمل ناتھ آج جھابوا ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار مسٹر بھوریا کی نامزدگی ریلی میں شامل ہوں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وہیں بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر راکیش سنگھ اور سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی آج جھابوا پہنچ کر پارٹی امیدوار بھانو بھوریا کی نامزدگی داخل کرنے کے وقت موجود رہیں گے۔

دونوں ہی جماعتوں کے لئے وقار کا سوال بنی اس قبائلی اکثریت سیٹ پر 21 اکتوبر کو پولنگ ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں سے بی جے پی ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور گمان سنگھ ڈامور کا اس پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کی وجہ سے یہ نشست خالی ہو گئی ہے۔

کانگریس نے یہاں سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کر چکے سابق مرکزی وزیر كانتی لال بھوریا پر داؤ کھیلا ہے، وہیں بی جے پی نے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر اور نوجوان چہرے بھانو بھوریا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.