ETV Bharat / bharat

کیمیاء کا نوبل انعام دو خواتین سائنسدانوں کے نام - ایمانویل شاپینٹیر اور امریکی سائنسداں جینیفر اے ڈوڈنا

نوبل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی برائے سائنسز نے بدھ کے روز کیمسٹری کے نوبل انعام 2020 کا اعلان کردیا ہے۔ اس بار کا نوبل انعام برائے کیمیا دو خواتین سائنسداں کو دیا جائے گا۔

رواں برس کا کیمیاء کا نوبل انعام دو خواتین سائنسدانوں کے نام

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 5:14 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 6:55 PM IST

رواں برس کیمیاء شعبے میں نوبل انعام جن خواتین سائنسداں کو دیا جائے گا، ان میں فرانسیسی پروفیسر اور تحقیقکار ایمینویل شاپینٹیر اور امریکی سائنسداں جینیفر اے ڈوڈنا شامل ہیں۔ان خواتین سائنسدانوں کو جینوم ایڈیٹنگ کے طریقہ کار کی دریافت کے لیے نوبل انعام دیا جائے گا۔ اس طریقہ کار کی مدد سے جینیاتی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

ایمینویل شاپینٹیر اور امریکی سائنسداں جینیفر اے ڈوڈنا کے مابین سویڈش کرونز 10 ملین کی انعامی رقم کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

نوبل انعام 2020 کا اعلان

نوبل کمیٹی برائے کیمیا کے ہیڈ کلیس گسٹافسن نے کہا کہ اس جینیاتی آلے میں بہت زیادہ طاقت ہے، جو ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ اس نے نہ صرف بنیادی سائنس میں انقلاب برپا کیا ہے، بلکہ بڑے پیمانے پر نئے طبی علاج کے بارے میں اس سے مزید تحقیقی مدد لی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی مدد سے اب کسی بھی طرح کی جینوم کو ایڈیٹ کرکے جینیاتی مرض کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

لیکن انہوں نے متنبہ بھی کیا ہے کہ "اس ٹیکنالوجی کی بے پناہ طاقت کا مطلب ہے کہ ہمیں اسے بڑی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا پڑے گا، کیونکہ واضح طور پر یہ ایک ٹیکنالوجی اور طریقہ ہی ہے جو انسان کو عظیم مواقع فراہم کرے گا''۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کیمیا کا نوبل انعام جن سائنسدانوں کو دیا گیا تھا، اُن میں ایک امریکی سائنسداں جان بی گوڈینوف، دوسرے برطانوی ایم اسٹینلے ویٹینگھم اور جاپانی کیمیاداں اکیرا یوشینو شامل ہیں۔ یہ انعام ان تینوں سائنسدانوں کو لیتھیم آئن بیٹری کی دریافت کے لیے دیا گیا تھا۔

پیر کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی سائنسداں ہاویری جے الٹر اور چارلس ایم رائس اور برطانوی سائنسدان مائیکل ہوٹن کو ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے پر نوبل انعام برائے طب سے نوازا جائے گا۔ وہیں نوبل انعام 2020 برائے طبیعیات راجر پینروز، رائن ہارڈ گینزیل اور اینڈریاگیز کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب صرف امن، ادب اور اقتصادیات کے نوبل انعامات کا اعلان باقی رہ گیا ہے۔امن کا نوبل انعام 9 اکتوبر کو اعلان کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 6:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.