ETV Bharat / bharat

ترنمول کانگریس وقفہ سوال نہ ہونے کے خلاف - اپوزیشن اراکین ان کے وزرا

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے آنے والے سیشن کے دوران وقفہ سوال نہ ہونے کے فیصلے کی زبردست مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن اراکین کو وزرا سے سوال پوچھنے کا موقع نہیں دینا چاہتی ہے۔

وقفہ سوال نہ ہونے کے خلاف
وقفہ سوال نہ ہونے کے خلاف
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 6:17 PM IST

راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈرڈیرک او برائن نے آج ٹوئٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں وقفہ صفر اس لئے نہیں ہونے دے رہی ہے کہ وہ نہیں چاہتی ہے کہ اپوزیشن اراکین ان کے وزرا سے سوال کریں اور وزرا کو جواب دینا پڑے اور ذمہ دار ادا کرنی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف تحریری سوالات کی ہی اجازت دی ہے۔ پارلیمنٹ کوئی گجرات کا جم خانہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہاٹ اسپاٹ سے متعلق کوئی سوال نہیں کرے گا'

ترنمول کانگریس نے یہ بھی کہا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے پارلیمنٹ کے بارے میں نکتہ چینی کی تھی کہ یہ مودی اور شاہ کی کمپنی بن گئی ہے اور ان کی تنقید آج اس بات سے سچ ثابت ہورہی ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں سوال نہیں پوچھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کاآنے والا سیشن 14 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔ اس دوران وقفہ سوال نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.